آل پنجاب باڈی بلڈنگ مقابلے،لاہور کے ،عارف پرنس اور محمد آصف نے مسٹر اور مسٹر جونیئر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ آل پنجاب باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں لاہور زون کے تن سازوں عارف پرنس اور محمد آصف نے مسٹر اور مسٹر جونیئر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا اور انہیں موٹرسائیکلیں انعام میں دی گئیں۔ یہ مقابلے سرگودھا روڈ پر بھٹی جم اڈاباوا چک کے قریب منعقد ہوئے جس میں ڈی سی او نورالامین مینگل، ایم این اے حاجی اکرم انصاری، ارکان صوبائی اسمبلی حاجی الیاس انصاری، حاجی خالد سعید، رانا شعیب ادریس اور سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈی او سپورٹس طارق نذیر،صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن رائے حبیب الرحمن بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ان مقابلوں کے دیگر نتائج کے مطابق 89 پوائنٹس حاصل کرکے فیصل آباد زون نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور زون نے69 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گوجرانوالہ زون کے تن ساز57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور راولپنڈی زون کے تن ساز29 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جنہیں پوزیشن کے مطابق ٹرافیز دی گئیں۔ڈی سی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کھیلوں کے دلدادہ ہیں اور سپورٹس مین ان کے دل کے بہت قریب ہیں یہی وجہ ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پر موثر عملدرآمد کرانے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا وسیع انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تن سازی کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔

,

0 comments

Write Down Your Responses