فلم “رام لیلا” میں اپنی پرفارمنس پر دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم) بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار فرحان اختر نے لوٹ لیا جبکہ فرحان اختر ہی کی فلم “بھاگ ملکھا بھاگ”  بہترین فلم قرار پائی۔
بالی ووڈ کے 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی ایتھلیٹ کی زندگی پر مبنی فلم “بھاگ ملکھا بھاگ” نے یہ میلہ لوٹ لیا، “بھاگ ملکھا بھاگ” نہ صرف  بہترین فلم قرارپائی بلکہ راکیش اوم پرکاش مہرہ  بہترین ہدایت کاربھی قرار پائے جب کہ فلم “رام لیلا” میں  اپنی پرفارمنس پر دپیکا پڈوکون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ، ’’رام لیلا‘‘ میں دپیکا کی والدہ کا کردار نبھانے والی سپریا پاٹھک  بہترین معاون اداکارہ کی حق دار قرارپائیں، فلم ’’دا لنچ باکس‘‘ میں نوازالدین صدیقی کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ کو اپنی  مدھر موسیقی سے سجانے والے جیت گنگولی، متھن اور انكت تیواری بہترین موسیقار قرارپائے جب کہ اسی فلم کے گانے ”تم ہی ہو” کو گانے والے ارجت سنگھ نے بہترین گلوکارکا ایوارڈ اپنے نام کیا، فلم’’لٹیرا‘‘ کے گانے ’’سنوار لوں‘‘ کی  پلے بیک سنگر مونالی ٹھاکر بہترین گلوکارہ قرارپائیں۔
بگ بی امیتابھ بچن میں اپنے وقت کی بہترین ادکارہ تنوجا کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا جب کہ مادھوری ڈکشٹ، سلمان خان، شاہد کپوراوررنویرسنگھ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

0 comments

Write Down Your Responses