ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل کا پریس کلب فیصل آباد کا دورہ، جلد ازجلد پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی پقین دہانی

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے گذشتہ روز پریس کلب فیصل آباد کا دورہ کیا ،صدر پریس کلب نصیر احمد چیمہ و سیکریٹری پریس کلب جی اے تنویر حیدری نے اُنہیں پریس کلب کی پوری بلڈنگ کا وزٹ کروایا اور کثیر تعداد میں موجود ممبران پریس کلب کی موجودگی میں اُنہیں صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا ، اور ڈی سی او کی صحافت اور ادب کے ساتھ دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اُنہیں پریس کلب فیصل آباد کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا، ڈی سی او نے صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل کو انتہائی غور سے سنا اور جلد ازجلد مر حلہ وار اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

0 comments

Write Down Your Responses