ضلعی بہبود فنڈ بورڈڈیرہ غازیخان نے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے 52 لاکھ 23 ہزار 500 روپے کی مالی امداد دینے کی منظوری دے دی

ڈیرہ غازیخان (انویسٹی گیشن ٹیم) ضلعی بہبود فنڈ بورڈڈیرہ غازیخان نے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے 52 لاکھ 23 ہزار 500 روپے کی مالی امداد دینے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں 557 درخواستوں کو اہل قرار دیاگیاہے. چیئرمین بورڈ؍ ڈی سی او محمدآصف قریشی نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کرتے وقت یہ خیال رکھاجائے کہ کسی ملازم کی حق تلفی نہ ہو . تعلیم کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخواستوں کو ترجیح دی جائے بورڈ نے ماہانہ گرانٹ کی 36 درخواستوں پر چار لاکھ روپے دینے کی منظوری دی جن میں سکیل ایک سے دس تک کے ملازمین کو 13 سو روپے اور سکیل 11 سے 15 تک کے ملازمین کو 17 سو روپے دیئے جائیں گے. اسی طرح تجہیز و تکفین کی 85 درخواستوں پر تین لاکھ 32 ہزار روپے ، میرج گرانٹ کی 201 درخواستوں پر 30 لاکھ 90 ہزار روپے مالی امداد کی منظوری دی گئی جن میں حاضر سروس او رریٹائرڈ ملازمین کو 15 ہزار جبکہ بیوہ کو 20 ، 20 ہزار روپے دیئے جائیں گے . بورڈ نے تعلیمی وظائف کی 235 درخواستوں پر 14لاکھ ایک ہزار 500 روپے جاری کرنے کی منظوری دی جن میں میٹرک سے کم 15 سو، پوسٹ میٹرک تین ہزار ، پوسٹ گریجویٹ چھ ہزار اور 90 فیصد سے زائد نمبر کی حامل چار درخواستوں پر 50,50 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی . اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ؍ ڈی او سی غلام یاسین ، ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ ، ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق ، مشتاق احمد ، غلام عباس ، عبدالروف اور محمد علی سمیت ممبران کمیٹی موجود تھے . 
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ خصوصی مہم 12 دسمبر سے شروع ہو گی

0 comments

Write Down Your Responses