(ن) لیگی قیادت یوتھ بزنس لان کے ذریعے پوری قوم کو سود کے گناہ کی دلد ل میں دھکیل رہی ہے

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں غوث محمد نے تحصیل صدر کسان ونگ جام شاہد محمود اور وکلوڈنگ کے ضلعی رہنما غلام یٰسین عباسی ایڈوو کیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگی قیادت یوتھ بزنس لان کے ذریعے پوری قوم کو سود کے گناہ کی دلد ل میں دھکیل رہی ہے الیکشن سے قبل بلا سود قرضوں کے وعدہ کرنے والوں نے 8فیصد سود کا اعلان کر کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ پروگرام میں چند ایک نہیں لاتعداد خامیاں ہیں (ن) لیگیوں کو نوازنے کے لیے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام ان لوگوں کو بھی سود کھانے پر مجبور کرے گا جنہوں نے آج تک اللہ پاک کی نافرمانی کا سوچا تک نہیں اگر میاں نواز شریف نوجوانوں کی حقیقی بہبود کے لیے کا م کرناچاہتے ہیں تو بلا سود قرضوں کا اجراٗ کریں نوجوانوں کو 15گریڈ کے سرکاری ملازمین کی گارنٹی سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جائے کیوں کہ کوئی بھی 15گریڈ کا سرکاری ملاز م کسی غریب نوجوان کی گارنٹی دینے کے لیے تیار نہ ہو گا اور حقیقی غریب طبقہ ہمیشہ کی طرح محروم رہ جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر غریب نوجوان کے مسائل کا حل مطلوب ہے تو صرف شناختی کارڈ پر قرضہ دیا جائے ۔

0 comments

Write Down Your Responses