پولیس تھانہ بغدادنے ملزمان کے ساتھ ساز کرلی ایف آئی آرمیں دفعات تبدیل کردی مجھے اورمیرے گواہان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

بہاول پور ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) پولیس تھانہ بغدادنے ملزمان کے ساتھ ساز کرلی ایف آئی آرمیں دفعات تبدیل کردی مجھے اورمیرے گواہان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مجھے انصاف دلایاجائے اورتفیش تبدیل کرکے کسی ایماندارپولیس آفیسر کے سپردکی جائے یہ بات اسلامی کالونی کی رہائشی مسماۃ طاہرہ نسیم اپنے شوہرمحمدیسین اور بچے کے ہمراہ میڈیا سینٹرمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیامسماۃ طاہرہ نسیم نے کہا کہ تھانہ بغدادالجدیدمیں ملزمان غفارامین ستاراورزرینہ بی بی کے خلاف 5 نومبر کومقدمہ نمبر656-13 زیردفعہ 452-354-380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا لیکن تفتیشی آفیسر اے ایس آئی مقصوداحمدنے مبینہ طورپر ملزمان سے بھاری رشوت لیکراوران سے ساز بازکرکے ایف آئی آر سے 452-380 کی دفعات نکال دی اورصرف 354 دفعہ رہنے دی جوکہ سراسرزیادتی اورناانصافی ہے اے ایس آئی تھانہ بغدادالجدید مقصوداحمد اورملزمان مجھے اورمیرے گواہان کو دھمکیاں دے رہاہے مسماۃ طاہرہ نسیم نے کہاکہ اے ایس آئی مقصوداحمد مجھے اورمیرے خاوندکو مقدمہ ختم نہ کرنے پر جھوٹے کیس میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے میری آرپی او بہاول پور ڈی پی او بہاول پورسے گذارش ہے کہ مقدمہ بالا کی تفتیش تبدیل کی جائے اور اس کیس کوکسی ایماندار پولیس آفیسر کے سپردکیاجائے اورمجھے اورمیرے خاندان کو ملزمان اور مذکورہ پولیس آفیسر سے جان کاخطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے

0 comments

Write Down Your Responses