حکمرانوں نے بے لگام مہنگائی کرکے عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے،چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،امجد وڑائچ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی کرکے حکمرانوں نے عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے‘مسلم لیگ (ن) کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستانی روپے کی قیمت تیزی سے کم ہو رہی ہے جس وجہ سے نہ صرف مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہے تو دوسری طرف بیرونی قرضوں کا حجم بھی قابل تشویش حد تک بڑھتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی نعروں کے برعکس میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کی خدمت کرنے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں جبکہ الٹامہنگائی‘ بدامنی کے ذریعہ عوام کا جینا بھی حرام کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے دہشت گردی کی وارداتوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے حکومت پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کے حواری تباہی کے دھانے پر پہنچا کر چھوڑیں گے ۔ حکومتی مظالم سے تنگ عوام بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹی کو مسترد کر دیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses