موجودہ حکومتی رکن سابقہ وزیر داخلہ کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔ کاشف مغل

کراچی (ایم وی این نیوز)) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہاکہ شہرقائدمیں دہشتگردی کا مسئلہ مستقبل میں عوام کے لیے ایک بڑی مصیبت کا پیش خیمہ ہے جس سے نمٹنے کی کوئی جامہ حکمت عملی تاحال مرتب نہیں کی گئی ہے نتیجہ عوام بدامنی ،دہشتگردی اور غربت کے بھنور میں پھنستے چلے جارہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ عوام کے ان تمام مسائل کی جڑ شہر کی سب بڑی دہشتگرد جماعت متحدہ بنی ہوئی ہے جس کے کالے کرتوتوں کا علم تمام حکومتی اراکین اور سیکورٹی ایجنسیز کو ہوتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کیا جارہاہے تعجب خیز بات یہ ہے کہ شواہد ریکارڈ پر موجود ہونے کے باوجود حکمراں جماعت کے رکن دہشتگرد جماعت سے ہمدردی جتا رہے ہیں جومستقبل میں عوام سے دوری کا سبب بن سکتی ہے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر طارق روڈ اور بہادرآباد سے آئے تاجروں اور دوکانداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے حالات سے باخبر رہنے کا دعوہ کرنے والی جماعت کے رکن کا شہر کی سب بڑی دہشتگرد جماعت سے ہمدردی جتانا معصوم عوم کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے موجودہ حکومتی رکن سابقہ وزیر داخلہ کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں لہذا موجودہ قت میں ضروروت اس بات کی ہے کہ حکومت صحیح سمیت سے اراکین کو آگاہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں موجودہ متحدہ کے دہشت گرد کارندوں نے اب بھی خون خرابے کا بازار گرم کررکھاہے متحدہ کی خواہش کے پیش نظر IG سندھ اور AIGP کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ درحقیقت کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کی گھناؤنی سازش ہے جس کے پس پرہ حقائق کو حکام سمجھیں اور متحدہ جیسی مفادپرست جماعت کی ملک اور عوام دشمن سازشوں کا منہ توڑ جواب دینے کا حوصلہ پیدا کریں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں متحدہ کے ایسے کسی ہتھکنڈے کا حصہ نہ بنیں جس سے قوم کے سامنے شرمندگی اُٹھانا پڑے ۔ کاشف مغل نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ عوامی حقوق کی علمبرار اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے نواز حکومت وفاقی اور صوبائی سطح پر ایسے کسی فیصلے یا پالیسی پر عمل کرنے سے گریذ کرے جس سے عوام کے جذبات اور احساسات مجروح ہوں۔

0 comments

Write Down Your Responses