ضلع بہاول نگر اور تمام تحصیلوں میں بنیادی مراکز صحت پر ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی پوسٹین خالی

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم ) حکومت پنجاب محکمہ صحت نے دیہاتی عوام کی سہولت کے پیش نظر دیہاتوں میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بنیادی مراکز صحت تعمیر کیے۔جن میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی پوسٹیں منظور شدہ ہیں۔لیکن پورے ضلع بہاول نگر اور تمام تحصیلوں میں بنیادی مراکز صحت پر ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی پوسٹین خالی پڑی ہیں۔کیونکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز دیہاتوں کی بجائے شہروں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔چونکہ شہروں میں انکی پرائیویٹ پریکٹس چلتی ہے ۔اسی وجہ سے یہ دیہاتی بنیادی مراکز صحت ڈسپنسر اور ہیلتھ ٹیکنیشن کے سہارے چل رہے ہیں۔اور عوام کو علاج کی خاطر تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا رخ کرنا پڑتا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب،کمشنر بہاول پور ڈویثرن،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاول پور،،ڈی۔سی۔او بہاول نگر،اور ای۔ڈی ۔او ہیلتھ بہاول نگر سے تمام دیہاتی مراکز صحت میں ایم۔بی۔بی ایس ڈاکٹرز اور دیگر خالی آسامیوں پر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses