ماں اوربچے کی صحت کیلئے حفاظتی تدابیر کاہوناانتہائی ضروری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان( سید توقیر حسین زیدی  ایم وی این نیوز)کمشنرڈیرہ محمدمشتاق جدون نے کہاہے کہ ماں اوربچے کی صحت کیلئے حفاظتی تدابیر کاہوناانتہائی ضروری ہے۔ماں اوربچے کے حوالے سے منائے جانیوالے ہفتے کے دوران انتظامیہ نے تمام ہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں۔پولیومہم ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے جاری مہم کے دوران ہمیشہ انتظامیہ نے ناصرف انتظامی بلکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی موثرانتظامات کئے ہیں۔بیماریوں سے بچاؤکیلئے شعورسے آگاہی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 9دسمبرسے 14دسمبر کے دوران نیشنل پروگرام برائے بنیادی صحت وفیملی پلاننگ اوریونیسیف کے اشتراک سے ’’ماں اوربچے کاہفتہ‘‘کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پر کوآرڈنیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹراحسان وحید‘پرنسپل گومل میڈیکل کالج ڈیرہ پروفیسرڈاکٹر سلیم گنڈہ پور‘خطیب جامع عیدگاہ کلاں مولاناحماداللہ فاروق امحکمہ صحت کے ذمہ داران بڑی تعدادمیں موجودتھے۔کمشنرڈیرہ مشتاق جدون نے کہاکہ صحت کے حوالے سے بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم کااہم کردارہے۔ماں اوربچے کی صحت سے ہی صحت مندمعاشرہ پروان چڑھتاہے۔پرنسپل پروفیسرڈاکٹرسلیم گنڈہ پورنے کہاکہ بیماریوں پرحفاظتی اقدامات سے ہی قابوپایاجاسکتاہے۔کوآرڈنیٹرنیشنل پروگرام ڈاکٹراحسان وحیدنے کہاکہ ماں اوربچے کے ہفتے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرزگھرگھراورگاؤں گاؤں جاکرحاملہ خواتین اوردوسے پانچ سال تک کے بچوں کوتشنج سے بچاؤکے ٹیکے لگائیں گی۔انکی مانیٹرنگ کیلئے مقامی سطح سے صوبائی سطح تک کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔مولاناحماداللہ فاروق نے کہاکہ بیماریوں کے باعث ماں اوربچے کی صحت کوخطرات لاحق ہیں۔اگرانکی صحت اچھی ہوگی توصحت مندمعاشرہ پروان چڑھے گا۔لطیف الرحمن خان نے کہاکہ مل جل کر بیماریوں کے خاتمے کیلئے کام کیاجائے۔

0 comments

Write Down Your Responses