تیل ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بلا جوزاضافے کے باعث عوامی مشکلات میں اضاف

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) تیل ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بلا جوزاضافے کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا،عوام کو ریلیف نہیں مل سکا، جس کے نتائج بلدیاتی انتخابات میں سامنے آئیں گے،حکومتی کارکردی سوالیہ نشان بن چکی ہے،آٹھ ماہ میں عوام کو کچھ بھی نہیں ملا،س کے بجلی تیل گیس اور اژیاء ضرویات کی قیمتوں میں کئی سوفیصداضافہ ہو چکا ہے،حکومت کا مقررہ نرخوں پر بھی کوئی کنٹرول نہیں رہی سہی کسر زائد نرخ وصول کرنے والوں نے پوری کر دی ہے،ان خیالات کااظہارسیاسی وسماجی شخصیت انجینئر چوہدری ارشدعلی طاہرنے اپنے بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو مختلف ایشو میں الجھا کر ان کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس وقت ملک اور قوم کا مسلہ مہنگائی لاقانونیت اور فرقہ واریت کا جن ہے جسے حکمران بھی حل نہیں کر سکے،عوام کے ساتھ ناانصافی معاشرئے کو لاقانونیت تعصب اور فرقہ وار یت کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے،اگر حکمران رٹ قائم کرنے میں ناکام رہے تومستقبل انتہائی بھیانک ہو گا،جس مین ہر چیز بہہ جائے گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوامی مسائل فوری طورپر حل کرئے۔۔ 

0 comments

Write Down Your Responses