اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکاہوناانتہائی ضروری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیرانوسٹی گیشن ٹیم )اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکاہوناانتہائی ضروری ہے۔بلدیاتی الیکشن سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرآسانی سے حل ہونگے۔ووٹ ایک قومی امانت ہے۔ اسے سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہئے ‘ایسے ممبر کو لے کر آئیں جو ہمارے مسائل کوحل کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت گلزار حسین نے دامان سول سوسائٹی نیٹ ورک اور ایس پی او کے باہمی اشتراک سے تحصیل پروآکے علاقہ ببرپکہ میں منعقدہ پروگرام\"تحصیل سیمنار برائے ایڈوکیسی پلان بلدیاتی الیکشن 2014ء\" کے حوالے سے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، نئے بلدیاتی نظام کے تحت ہمیں ناظم تک رسائی آسان ہو گی۔ ولیج کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح علاقے کے مسائل آسانی سے حل ہونگے۔ جب انصاف عوام کو دہلیز پر ملے گا تو حالات میں بہتری آئے گی۔ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ ہمارا ووٹ ہی ہمارا فیصلہ ہوتا ہے۔عورتوں کے ووٹ ڈالنے کو یقینی بنایا جائے اور ان کو نمائندگی بھی دینی چاہئے تاکہ وہ اپنے حق کے لیے لڑ سکیں اور اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔

0 comments

Write Down Your Responses