لوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی سب سے آگے

کوئٹہ(انویسٹی گیشن ٹیم): بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی بھی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7 ہزار 188 ہے تاہم ان میں سے 2 ہزار 527امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 513 نشستوں پرکوئی امیدوار ہی میدان میں نہیں اترا، اس طرح صوبے بھر کی4ہزار ایک سو سے زائد نشستوں پرانتخابی عمل ہوا۔
غیر سرکاری غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ کامیاب امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابی عمل میں حصہ لیا، سیاسی جماعتوں میں بلوچستان حکومت میں شامل قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کی پہلی جبکہ مسلم لیگ ن کی دوسری پوزیشن سامنے آئی ہے۔ اب تک کے نتائج کے تحت پشتونخوا ملی پارٹی اور جے یو آئی کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد مزید نتائج سامنے آسکیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses