گاڑی میں ایسے سیکیورٹی سسٹم لگائیں جو گاڑی کو مکمل محفوظ رکھنے کی قابلیت رکھتے ہوں : ڈاکٹرسہیل حبیب تاجک

بہاول پور ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) گاڑی چوری کی روک تھام کے لئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ رات کو گاڑی گیراج میں پارک کریں گاڑی اور گیراج دونوں کو مکمل لاک کریں ۔اگر گاڑی کو زیادہ ٹائم تک کسی جگہ پارک کرنا ہو توگاڑی کا سوئچ ، فیوز یا کوائل منقطع کر دیں۔عارضی پاکنگ کرتے ہوئے گاڑی کے انجن کو کبھی بھی سٹارٹ حالت میں نہ چھوڑیں۔گاڑی کو ایسی جگہ پارک کریں جہاں سے اس پر باآسانی نظر رکھی جا سکے۔اندھیری، ویران جگہ پر ہرگز پارک نہ کریں۔گاڑی میں ایسے سیکیورٹی سسٹم لگائیں جو گاڑی کو مکمل محفوظ رکھنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔پارکنگ کرتے وقت تمام شیشے چیک کر یں کہ مکمل طور پر بند ہوں اور گاڑی کے سوئچ میں چابیاں ہرگز چھوڑ کر نہ جائیں۔گاڑی کے کاغذات ہمیشہ ساتھ رکھیں اور گاڑی کے اندر نہ چھوڑیں ۔پارکنگ کرتے وقت قیمتی اشیاء گاڑی میں ہر گزنہ چھوڑیں اور گاڑی کی خریداری سے پہلے ریسکیو 15 لازمی چیک کرائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور ڈاکٹرسہیل حبیب تاجک نے انسداد کار چوری سیل کاریسکیو15پر افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹرز،وکلاء سی پی ایل سی کنونئیرڈاکٹر رانا طارق،شوروم مالکان،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ ضلع بہاولپور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال موٹر کار ،موٹر سائیکل کی چوری کی واداتوں میں30فیصد کمی واقع ہوئی ہے تاہم گاڑی میںImmobiuzer Anti theftسسٹم،چیپ کارڈسیکیورٹی سسٹم اورگاڑی میں کلچ بار لگوا کر ہم اپنی موٹر کار ،موٹر سائیکل کو چوری ہونے سے بچا سکتے ہیں ڈی پی او نے مزید کہا کہ ریفلکٹر،سلو موونگ وہیکلز کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ ضلع بہاولپور میں ایکسیڈنٹ سے اموات کی شرح قتل سے 4گنا زیادہ ہے یہ ریفلکٹر بہاولپور پولیس سائیکل،ریڑھی،ٹریکٹر ٹرالی پر لگوائے گی تاکہ رات کے اندھیرے میں ان ریفلکٹر کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کی شرح کم ہو سکے۔بہاولپور کی عوام الناس کی سہولت کیلئے انسداد کار چوری ورکشاپ ریسیکو 15میں قائم کی گئی ہے آپ اس سہولت کا فائدہ اٹھا کر اپنی وہیکلز کو چوری سے بچا سکتے ہیں لیکن سہولیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اوپر بتائی گئی احتیاتی تدابیر پر بھی ضرور عمل کریں۔ اس موقع پر محمد ضیاء القمر چیر مین ایس ٹی این آرگنائیزیشن نے بتلایا کہ یہ سیکیورٹی سسٹم قبل ازیں راولپنڈی ضلع میں بڑی کامیابی سے کام کر رہا ہے ڈی پی او بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کی خصوصی کاوشوں سے یہ سیکیورٹی سسٹم بہاولپور میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی سستا اور قابل اعتماد ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او بہاولپورنے معززین شہر کے ہمراہ عوام الناس میں سیکیورٹی سسٹم کی آگاہی کے بارہ میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses