پچیس واں یوم تاسیس منہاج القرآن یوتھ ونگ وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی دفتر میں منایا گیا

وہاڑی(انویسٹی گیشن ٹیم)پچیس واں یوم تاسیس منہاج القرآن یوتھ ونگ وہاڑی کے زیر اہتمام وہاڑی دفتر میں منایا گیا اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری اقبال یوسف ، ناظم مالیات تحریک محمد ریاض اویسی ، ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ ونگ وقار عظیم لودھی ، ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ حافظ رضوان مقبول ، راؤ الطاف ، عبداﷲ قادری ، محمد عمران زرگر ، حافظ عرفان نے کیک کاٹا اور قائد تحریک طاہر القادری کے مشن کو مزید پھیلانے کا عزم کیا اور مصطفوٰی انقلاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے گھر گھر پیغام قائد کو پہنچانے کا عزم کیا ، منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی ضلع کے ہر یونین کونسل میں تنظیم سازی مہم کا آغاز کرے گی

0 comments

Write Down Your Responses