نو از حکومت ڈرون حملو ں کی بند ش ،اوربھا رت سے خوشامند کی بجائے بر ابر ی کی سطح پر مذاکرات کرے

سر گو دھا (آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل) نو از حکومت ڈرون حملو ں کی بند ش ،اوربھا رت سے خوشامند کی بجائے بر ابر ی کی سطح پر مذاکرات کرے۔ان خیالات کا اظہار صدر شبا ب ملی ضلع سر گو دھا میا ں یاسر علی گجر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پچھلی اور نو از حکومت کی خارجہ پا لیسیا ں ایک ہی طر ف پر چل رہی ہیں پہلی حکومتیں بھی بیرونی طا قتوں کی خوش کر رہی تھیں مو جو دہ حکمران بھی انہی طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ملک دیوالیہ ہو چلا ہے پو ری قو م کو مقر وض کر دیا گیا ہے ۔مہنگائی آسما نوں کو چُھو رہی ہے ڈرون حملو ں کی صو رت میں پا کستان پر حملے کئے جا رہے ہیں بے گنا ہو ں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن ہماری حکومت اپنے اقتدار کی خاطر عوام سے ڈرامہ پر ڈرامے رَچارہی ہے۔یہی صورتحال بھارت کے ساتھ ہے بھا رت ہما ری سر حدوں کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہما رے فوجی نو جو انوں اور عوام کو قتل کر رہا ہے ہمارے حکمر ان منہ توڑ جو اب دینے کی بجائے مذ اکرات مذاکرات کی رَٹ لگائے ہوئے ہیں انہو ں نے کہا جب تک ہم آنکھو ں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرینگے ہم بیرونی شا زشوں کا شکار ہو تے رہیں گے۔

0 comments

Write Down Your Responses