ہارون آباد ہاوسنگ کالونی سے ملحقہ کینال پارک سکیم بنیادی سہولیات سے محروم۔

ہارون آباد (انویسٹی گیشن ٹیم) ہارون آباد ہاوسنگ کالونی سے ملحقہ کینال پارک سکیم بنیادی سہولیات سے محروم۔تفصیلات کے مطابق کینال پارک سکیم دو گلیوں پر مشتمل ہے گلی نمبر ایک میں سیوریج ،بجلی ،واٹر سپلائی موجود ہے جبکہ گلی نمبر دو کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ حصے میں سیوریج اور سڑک بنانے کے لیے مٹی ڈالی ہے جبکہ باقی حصے میں نہ تو کوئی پختہ سڑک ہے اور نہ ہی سیوریج محکمہ پبلک ہیلتھ نے گلی نمبر ایک میں اور گلی نمبر دو کے نصف حصے میں واٹر سپلائی کا پائپ ڈال رکھا ہے باقی حصے میں پائپ ڈالنا ابھی باقی ہے گلی نمبر دو میں بجلی کا کوئی پول تک نہیں ہے رہائشیوں نے گلی نمبر ایک کے پول سے بجلی کے کنکشن حاصل کر رکھے ہیں بجلی کی تاریں گھروں کے اوپر سے گزار ی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے اس جدید دور میں بھی کینال پارک سکیم بنیادی سہولیا ت سے محروم ہے۔ اہلیان کینال پارک سکیم ،محمد سعید ضیاء رامے ،ملک محمد رفیق ،ماسٹر جاوید ارشد ،ماسڑ مصطفی ، ماسڑ لیاقت علی ،پروفیسر زبیر ،پروفیسر محبوب علی ،ماسڑ طاہر نسیم ،پٹواری بشارت رندھاوا ،سلیم نمبردار ،ریاست علی ،مشتاق احمد، کیاقت علی نمبردا ر،شیخ عمران و دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے ۔مکینوں نے ڈی سی او بہاول نگر ،ٹی ایم اے ہارون آباد اور واپڈا کے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان کی مشکلات کا ازالہ کر کے علاقے کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses