جعلساز فیکٹری سیل کرنے کا مطالبہ

۔خان پور (انویسٹی گیشن ٹیم) مضر صحت کھویا بنانے والی فیکٹری کے مالک تصور حسین باجوہ نے عدالت سے عبوری ضمانت کرا لی اور فیکٹری دیگر جگہ منتقل کرنے کی تیاری ،عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی سی اور رحیم یارخان اور ای ڈی او ہیلتھ سے جعلساز فیکٹری سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز ظاہر پیر روڈ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر آغاتوحید نے پولیس کے ساتھ کامیاب چھاپہ مار کر فیکٹر ی سے مضر صحت کھویا تیار کرتے مالک سمیت 5افراد سمیت گرفتار کرا کے پولیس کی حراست میں دیا مگر پولیس نے تمام ملزمان کو رہا کر دیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج ہونے کے بعد فیکٹری کے مالک تصورحسین باجوہ نے عبوری ضمانت کرا لی ہے دریں اثناء سول سوسائیٹی کے سرکردہ افراد نے چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ شکایات سیل آئی جی پنجاب اور کمشنر بہاول پور سمیت دیگر افسران کو کاروائی کے لیے درخواستیں ارسال کر دی ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses