شریف برادران ،بتاؤ’’قرض اتاروں ملک سنوارو ،،کی مد میں اربوں روپے کی دولت کہاں گئی قوم حساب مانگی ہے ، سابق وزیر راجہ نادر پرویز

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل) سابق وزیر راجہ نادر پرویز نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کاغذی شیروں کو عوام کی طاقت سے پنجرے میں بند کر دیا جائے گا ۔ 16 سال سے بھوکا شیر خون خوار 18 کروڑ عوام کو جس تیزی سے نگل رہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثالی نہیں ملتی ۔’’قرض اتاروں ملک سنوارو ،،کی مد میں اربوں روپے کی دولت کہاں گئی قوم حساب مانگی ہے ۔ کرپشن کا خاتمہ کئے گئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔ شریف برادران کرپشن کے راس پوٹین بن چکے ہیں ۔ کرپشن کی نئی نئی راہیں دریافت کرنے میں مصروف ہیں ۔نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا حکمرانوں کو غیرت دلانے کے لئے دیا گیا ہے اب حکمرانوں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ڈروں حملوں کو روکنے کی جرات کریں ورنہ انہیں عوام کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے اب تک 42 ہزار سے زائد بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں ۔ ان کا خون اب رائیگاں نہیں جانے دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 74 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظمین رانا محمد عثمان خاں منج ، ملک محمد افضل ، رانا خالد فاروق ، سید الیاس حسین شاہ ،رانا محمد اکمل ، ملک شہباز ، مرزا ذیشان غفار ، ملک وقاص ، ملک ریاض سمیت دیگر لیڈی و جنرل کونسلرز نے پی ٹی آئی میں باضابطہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا ۔ تقریب میں سابق ایم پی ایز فیض کموکا ، ڈاکٹر اسد معظم ،سابق سٹی ناظم چوہدری ممتاز علی چیمہ ، مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میاں فرخ حبیب ، شیخ شاہد جاوید ، ضلعی صدر رانا راحیل ، محمود رحمانی ، ملک اکبر ، شکیل انصاری ، ملک گلزار ، ملک جاوید ، فرزند ڈوگر و دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس میاں فرخ حبیب نے کہا کہ شریف برادران جب بھی اقتدار میں سوائے عوام اور ملکی خزانے لوٹنے کے کچھ نہیں کیا ۔ ملک سنوارو کی میں مد اکھٹے کئے گئے اربوں روپے کہاں گئے کواپریٹو سوسائٹی کے 37 ارب روپے کون ڈکار گیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشان کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ۔ خیبر پختوانخوا تین وزراء کو کرپشن میں فارغ کرنا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا کرپشن کلچر کے خاتمہ کے لئے اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب کے وزراء کرپشن بری طرح ملوث ہے یہی وجہ ہے کہ ملک سے چینی ، آٹا ، گھی ، دیگر اشیائے خورد و نوش کے غائب ہو چکے ہیں ۔ ڈاکے چوریاں عام ہوتی جارہی ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ناظمین عثمان منج ، ملک محمد افضل و دیگر نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا جینا مرنا پی ٹی آئی اور حلقہ کے عوام کے ساتھ ہے انشااﷲ منتخب ہو کر حلقہ کی ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم چوہدری ممتاز علی چیمہ نے کہا کہ میرے دور کے ترقیاتی کام عوامی توجہ کے مرکز ہیں ۔ ان کی پائیداری اور خوبصورتی آج بھی برقرار ہے انشااﷲ بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ کامیابی کے بعد فیصل آباد سمیت صوبہ کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

0 comments

Write Down Your Responses