صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ عوام کوسستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کی جا سکیں،ایم پی اے کنیز اسحاق

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ایم پی اے کنیز اسحاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو عام بازار سے سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کی جا سکیں۔ یہ بات انہوں نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کے دوران صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ای ڈی او سوشل ویلفیئر مسز وحیدہ افتخار ‘ مسرت بلوچ ان کے ہمراہ تھیں انہوں نے سہولت بازاروں میں تازہ سبزیوں، پھلوں، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے بہتر معیار پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں نظم و ضبط اور ضروری سہولتوں کو برقرار رکھا جائے۔ کنیز اسحاق نے سہولت بازاروں کو عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بے جا مہنگائی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ بعد انہوں نے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اکبر غوری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پھلوں و سبزیوں کے معیار و قیمتوں کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے جس کی بدولت اشیاء کی قیمتوں اعتدال پر آچکی ہے ۔ مہنگائی اور ملاوٹ مافیا کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اکبر غوری کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنتوں سے یقیناًسبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی مڈل مین کا کردار ختم ہو گیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses