سندھی ثقافتی دن کے حوا لے سے سکھر کے نجی اسکول میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن منایا گیا

سکھر (ایم وی این نیو) سندھی ثقافتی دن کے حوا لے سے سکھر کے نجی اسکول میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن منایا گیا ، اسکول کے طلبہ و طالبات نے سندھی گانوں پر ثقافتی رقص اور ٹیبلو پیش کئے اور ریلی نکالی ، تفصیلات کے مطابق سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک اور یکجہتی کا دن منانے کے حوالیسے پرانا سکھر کے نجی اسکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں طلبہ وطالبات نے ٹیبلو پیش کئے سندھی ثقافت پر رقص کیا اور بعد ازاں ریلی نکالی ، اسکول کے پرنسپل حامد رضا ، وائس پرنسپل ایڈوکیٹ دریہ بنت انور، نبیلہ انور جہاں سمیت طلبہ و طالبات نے خطاب کیا اور کہا کہ سندھی ثقافت دنیا کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اسے قدیم ثقافت کا درجہ حاصل ہے ، سندھ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اس طرح کی تقریبات سے سندھی ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کا موقع پر ملتا ہے ، بیرون ممالک کے ادیب ، دانشور اور تحقیق داں سندھی ثقافت پر تحقیق کرتے رہے ہیں مگر انکی تحقیق ختم نہیں ہوسکی ہے ، اس میں ابھی اور کام کرنا باقی ہے جو ہماری نئی نسل ضرور کرے گء، اس موقع پر تمام طلبہ وطالبات و اساتذہ میں اجرکیں بھی تقسیم کی گئیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses