سکھر میں ثقافتی دن کو منا نے کی تیا ریاں زور شور سے جا ری

سکھر (ایم وی این نیو) سکھر میں ثقافتی دن کو منا نے کی تیا ریاں زور شور سے جا ری ہیں اس حوا لے سے ریلیاں نکا لی جا رہی ہیں اور اسکول میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اجرک اور ٹو پی کی مانگ میں بھی اضا فہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹال لگا کر اجرک اور ٹو پی فر وخت کی جا رہی ہیں سکھر میں روینیو ڈیپا رٹمنٹ کے ملازمین نے ثقا فتی دن کے حوا لے سے ایک ریلی نکا لی جس میں شریک افراد نے سندھی اجرک اور ٹو پی پہن رکھی تھی ریلی کے شر کا ء نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کیا اور ریلی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی ریلی کی قیا دت فدا حسین و دیگر نے کی ریلی کے شر کا ء سے رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس پر سندھ کے لوگ فخر کر تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقا فت کو مٹا نے کی کو ششیں کی گئیں مگر کو ششیں کر نے وا لے خود نہیں رہے مگر ہماری ثقا فت آج بھی زندہ ہے اور قیا مت تک زندہ رہے گی دوسری جانب سندھی ثقافت ڈے کے حوا لے سے بزم طلبہ روٹری پبلک اسکول سکھر کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں اسکول کے اساتذہ ،طلبہ و طلبات سمیت والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسکول کے طلبہ کی بڑی تعداد نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہن رکھے تھے تقریب میں طلبہ نے سندھی گیتوں پر رقص کرتے ہوئے سندھ دھرتی ڈے عنوان سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جسے شائقین نے خوب سراہا اسکول انتظامیہ کی جانب سے سندھ کلچرل کو فروغ دینے اور بچوں میں سندھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف اسٹال بھی لگائے تھے اسکول کے طلبہ و اساتذہ کا کہنا تھا کہ سندھی ثقافت صرف سندھ کی نہیں بلکہ پو رے پا کستان کی پہچان ہے یہ دن منا نے کا مقصداپنی آنے وا لی نسلوں کو اس سے رو شناس کرانا ہے اس طرح کے پرو گرا موں کا مقصدسندھ کی ثقافت کو اجا گر کرنا ہے تا کہ دنیا کو پتہ چلے کہ سندھی کیا ہیں اور ان کی ثقافت کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے پر وگرام ہو نے چا ہئیں۔

0 comments

Write Down Your Responses