عقیل نجم ہاشمی کے وزیر اعظم یوتھ بزنس پروگرام کا مرکزی کوآرڈینیٹر بننے سے رحیم یار خان اور بہاول پور کے نوجوانوں کے روزگار کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) عقیل نجم ہاشمی کے وزیر اعظم یوتھ بزنس پروگرام کا مرکزی کوآرڈینیٹر بننے سے رحیم یار خان اور بہاول پور کے نوجوانوں کے روزگار کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اپنے قائد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور یوتھ بزنس پروگرام کے مرکزی کوآرڈینیٹر کا رحیم یار خان آمد پر شایان شان استقبال کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر سلمان نواز، آصف مغل ،دانش اقبال ،بابو جٹ،فیصل کورائی ،عمران جمالی ،مٹھو بھٹی ،مدنی چانڈیہ ،ارشاد سومرو ،رانا نوید اسلام ،محمد علی جٹ ،نعمان جٹ،رانا مون ،اصغر علی چٹھہ ،چوہدری اخترعلی ،چوہدری نادر علی،وقار حسن ببی،جنید جدران،باقر عباس،طارق عباسی اور شاکر حسین نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور روزگار کے لیے عقیل نجم ہاشمی کو مرکزی کوآرڈینیٹر منتخب کیا 

0 comments

Write Down Your Responses