غیر لسانی صوبہ پنجند ہے جنوبی پنجاب کے تمام مسائل کا حل ہے

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) غیر لسانی صوبہ پنجند ہے جنوبی پنجاب کے تمام مسائل کا حل ہے حکمران تعصب بازوں کی سازشوں کی ناکام بنا کر الگ صوبے کے قیام کا اعلان کریں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بجائے متنازعہ تحریک کا نام دیا جارہا ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ لسانیت کو سیاسی کارڈ کے طورپر استعمال کیا صوبہ پنجند کے قیام کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے ا ن خیالات کا اظہار ماہر قانون دان اور ضلعی چئیر مین بیت المال کمیٹی امام بخش مظہر ایڈووکیٹ اور جام اختر تھہیم ایڈ وو کیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے کروڑو ں عوام کے مطالبے کو جان بوجھ کر لسانی رنگ دیا گیا ہے سابقہ دور میں پیپلز پارٹی کے نام نہاد قوم پرستوں نے سرائیکی صوبے کی تحریک کو اپنے مفادات کے لیے سرائیکی پنجابی کا نعرہ لگایا جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے صرف ڈرامے کیے گئے اور
الگ صوبے کی تحریکوں کے ٹھیکیداروں کو یوسف رضا گیلانی کا درباری نامزد کر دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک صوبہ پنجند کو کسی کے ہاتھوں یر غمال نہیں بننے دیں گے اور اپنی آنے والی آئیندہ نسلوں کو الگ غیر لسانی صوبے کا تحفہ دے کر محرومیوں کاخاتمہ کریں گے اس موقع پر نعمان نواز ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپنی نئی نسل کے تحفظ کے لیے الگ صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کریں گے انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے الگ اور زیادہ کوٹہ مختص کیا جائے اس موقع پر چوہدری ارشد گجر ایڈووکیٹ ،جام ماجد پہوڑ اور دیگر وکلاء موجود تھے ۔

0 comments

Write Down Your Responses