بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ خصوصی مہم 12 دسمبر سے شروع ہو گی

ڈیرہ غازیخان (انویسٹی گیشن ٹیم) ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پانچ لاکھ دو ہزار 867 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین روزہ خصوصی مہم 12 دسمبر سے شروع ہو گی جس کیلئے 1176 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں . یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے یہاں بتائی . انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں سرحدی مقامات کو خصوصی طو رپر فوکس کیاگیاہے تاکہ دیگر اضلاع سے آنے والے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع ڈیرہ غازیخان کو پولیو فری برقرار رکھا جاسکے . انہو ں نے بتایاکہ ضلع بھر میں 36 ٹرانزٹ اور 69 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں . ضلع کی 59 یونین کونسلوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کے میڈیکل آفیسر اور 214ایریا انچارج سمیت ڈی سی او محمد آصف قریشی اور دیگر ضلعی و تحصیل انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران ، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں پولیو ٹیموں کی اچانک کریں گی . مہم میں کسی کی بھی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . ڈی سی او آفس میں ڈاکٹر نیاز کی سربراہی میں ضلعی کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جہاں سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزرز وجیہہ الحسن ، گوہر الطاف او راحسن تنویر ڈیوٹی دیں گے

0 comments

Write Down Your Responses