پیرامیڈیکل سٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھی ہے

بہاول پور ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) حمیدمرادعادل ایک سچے اورمخلص لیڈرتھے جنہوں نے آخری دم تک پیرامیڈیکل سٹاف اوردکھی انسانیت کی خدمت کی یہ بات چوہدری مسعودمجید چیرمین بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پور نے کمیٹی روم میں سیدحمیدمرادعادل ہاشمی کے اعزازمیں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھی ہے اورمیڈیکل کے شعبہ میں انکی بہت زیادہ اہمیت ہے اگریہ نہ ہوں توڈاکٹرزبھی ادھورے ہیں انہوں نے کہاکہ سیدحمیدمرادعادل ایک عظیم انسان تھے پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے انکی خدمات تاریخی اور ناقابل فراموش ہے پرنسپل کیوایم سی بہاول پورڈاکٹرخواجہ ہارون خورشیدپاشا نے کہاکہ حمیدمرادعادل ایک عظیم انسان تھے اورانکا نام پیرامیڈیکل سٹاف کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا مرکزی سینئر وائس چیرمین آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن پاکستان فقیرمحمدچوہدری نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن پاکستان نے اپناحق اداکردیا اوحمیدمرادعادل کویادرکھا اورانکا ہمیشہ قائم رکھنے کیلئے اسکے نام سے روڈ منسوب کیا اس سے قبل گذشتہ روز پیرامیڈیکل میڈیکل کالج بہاول پورکے قریب سیدحمیدمرادعادل مرحوم کے نام سے سڑک کانام منسوب کیاگیا 

0 comments

Write Down Your Responses