وزیر اعلیٰ پنجاب کاروباری حلقوں پر مقدمات کے اندراج کا حکم صادر کرنے سے پہلے تفتیش کروائیں، شکیل احمد انصاری

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) آل پاکستان ٹیکسٹائل سائزنگ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شکیل احمد انصاری و عہدداران سابقہ چےئرمین مرزا شفیق ایگزیکٹو ممبر ملک مظر عباس ملک محمد اعظم گلزا ر، ملک ظفر رمضان نے فیصل آباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاروباری حلقوں پر مقدمات کے اندراج کا حکم صادر کرنے سے پہلے تفتیش کروائیں کیو نکہ جذباتی فیصلوں سے شریف کاروباری حلقوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی عورت وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پیش ہو اور خود سوزی کی کوشش کرے تو اچھی شہرت کے حامل کاروباری شخص کو بغیر ثبوت کے گرفتار کر واسکتی ہے اگر ایسا ہی چلتارہا تو کوئی بھی کاروباری شخص کسی بھی طرح محفوظ نہیں ہے۔اس طرح کی ناجائز کار وائیاں کاروباری شخصیات کی ساکھ کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سی پریشانیاں بھی پیدا کردیتی ہیں خدارا اس طرح کی کاروائیوں کو روکا جائے اگر ایسا کوئی واقع پیش آتا ہے تو پہلے ذمہ دار افسران سے تفتیش کروائی جائے ۔بعد ازاں کاروائی عمل میں لائی جائے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹریز ایسو سی ایشن کے ممبر ملک مظہر عباس ،ملک محمد اعظم گلزار ،ملک ظفر رمضان کے خلا ف جو ایف آئی آر درج کئی گئی اس میں پولیس نے انہیں آٹھ دن حوالات میں اور سات یوم جسمانی ریمانڈ پر رکھا اور اب ہم نے عدالت سے رجوع کر کے ضمانت پر رہائی حا صل کی ہے ۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر قانون کمشنر ،ڈی سی او، آرپی او، سی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کاروباری طبقہ کو پریشانیوں سے بچایا جائے اور عورتوں کے خود ساختہ خود سوزی کے ڈراموں پر بغیر تحقیقات مقدمات کے اندراج سے پرہیز کیا جائے مذکورہ واقع کے خلاف ہم نے رٹ دائر کردی ہے۔آئند ہ کسی شریف شہری اور کاروباری طبقے کے خلاف ناجائز کاروائیوں کو روکا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses