کرسمس کے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کے لئے سیکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا،پولیس اور مسیحی برادری میں قریبی رابطہ رہے گا

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) کرسمس کی آمد اور سیکیورٹی پروگرام کے حوالے سے تمام مسیحی برادری اور سٹیک حولڈر کے درمیان پولیس لائنز میں میٹنگ ہوئی جس میں طاہر خلیل سندھو صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ، کمال چغتائی، خاور نثار برکت، خاور بشیر، خاور شہزاد گل، پاسٹر اجمل چغتائی، پادری ایرک جوزف، پادری سنیل برکت، پاسٹر عقیل فرانس، میجر پرویز، پادری بشیر خورشید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔SSPآپریشنز غلام مبشر میکن نے شرکاء میٹنگ کو یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے ،جس میں 1500سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیا ں سرانجام دیں گے چرچز ، تفریخی مقامات کرسچئن علاقے اور ان سے ملحقہ کالونیوں میں پو لیس کی سپیشل پٹرولنگ کا انتظام کیا جارہا ہے اس کے علاوہ امن کمیٹی کے تما م ارکان بھی ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے جس کی معاونت اور مشاورت ایونٹ یا پروگرام کی سیکیورٹی میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ 25دسمبر کے حوالے سے SSPآپریشنز آفس میں کنٹرول روم بھی بنایا جارہا ہے یہاں پر تمام پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کسی قسم کی مدد کی صورت میں فوری پولیس اور (Respond)کریں گی پولیس اور مسیحی برادری کے عمائدین کا آپس میں قریبی رابطہ رہے گا تاکہ مسیحی بھائی کرسمس کی حقیقی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منا سکیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses