ا نجمن آڑھتیاں سبزی منڈی فرینڈ گرو پ و بزنس کمیونٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیر مین طارق مجید چوہدری منعقد

خان پور(انویسٹی گیشن ٹیم ) ا نجمن آڑھتیاں سبزی منڈی فرینڈ گرو پ و بزنس کمیونٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیر مین طارق مجید چوہدری منعقد ہو ا جس میں کوآرڈینیٹر سعید قریشی ،بابا محمد اجمل چوہدری ،حاجی آصف احسان ،چوہدری محمد سلیم ،ادریس قادری میاں محمد امجد ،میاں عبدالرحمن سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق مجید چوہدری نے کہا کہ منڈیوں میں حالات خراب ہوتے ہی مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداروں اور انجمن آڑھتیاں کے عہدیداروں نے باہمی تعاون سے حالات کنٹرول کر لیے ہیں اس سلسلے میں مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین راؤ ظفر اقبال اور سیکرٹری مارکیٹ میاں ظفر کے ساتھ مشاورت اور ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے لیکن حکومت بھی آڑھتیوں اور سبزی فروشوں کے خلاف کاروائیاں فوری بند کرے مہنگائی کی وجہ سے کاروباری طبقہ پہلے ہی سہما ہوا ہے اوپر سے حکومت کی ناجائز پکڑ دھکڑ سے حالات مزید خراب ہوں گے ۔

0 comments

Write Down Your Responses