سعودی حکومت نے امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے 15ہزار 700 ٹینک شکن میزائل خریدنے کا فیصلہ

واشنگٹن(انویسٹی گیشن ٹیم) سعودی حکومت نے امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کے  15ہزار 700 ٹینک شکن میزائل خریدنے   کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکی وزارت دفاع سے 15 ہزار 700 ٹینک شکن میزائل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جسے پینٹاگون نے منظور کرلیا ہے، اس معاہدے کے تحت سعودی نیشنل گارڈز 14ہزار میزائل جبکہ سعودی عرب کی بری فوج کو ایک ہزار 700  میزائلوں سے لیس کیا جائے گا۔ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان میزائلوں کی خریداری کے ان معاہدوں کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ہر سال امریکا سے اربوں ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان خریدتا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses