سندھ کی تہذیب ہزارہا سال قدیم تہذیب ہے

خیرپور(ایم وی این نیوز) آٹھ دسمبر کو سندہ کا یوم ثقافت (سندہی ٹوپی اجرک کا دن) منانے کی اظہار یکجہتی کے طور پر اج بھی خیر پور کے تمام چھوٹے بڑے شہروں احمد پور، وڈا مہیسر، پیرگوٹھ، ٹھیڑہی، ببرلو، گمبٹ، کوٹ ڈیجی، کنب، سمیت ضلع بھر کے تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سپریئر سائنس کالج میں مرکزی ریلی کا اہتمام کیا گیا جو کالج سے پنج ہٹی مریم توپ، نیا گوٹھ، سوک سینٹر،سے ہوکر فاروق اعظم چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سندہی لوک گیت بھی گائے گئے جس طلبہ ،اساتذہ اور نوجوانوں نے رقص بھی کیا اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تہذیب ہزارہا سال قدیم تہذیب ہے انہوں نے یہ عہد کیا کہ وہ زندہ قوم ہیں اور ہم اپنی تہذیب اور ثقافت کو قائم رکھیں گے 

0 comments

Write Down Your Responses