ڈی پی او سرگودھاکی ہدایت پرسرگودھا پولیس کا سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 9 گرفتار

سر گو دھا (آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل) ڈی پی او سرگودھانے عوامی شکایات پر ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سنوکر کلبوں پر جواء کھیلنے والوں کیخلاف سختی سے کاروائی کا حکم دیا تھا۔ جس پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے استقلال آباد سنوکر کلب پر جواء کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رقم وٹک 13260/- روپے بھی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہین آباد روڈ موڑ پر استقلال آباد سنوکر کلب میں کافی لوگ تاش کے پتوں اور سنوکر کے ذریعہ جواء کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس اطلاع پر SHO تھانہ فیکٹری ایریا نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فوری ریڈ کیا تو محمد نوید سکنہ اولڈ سول لائن، ساجد ، محمد ندیم ، عابد علی ، محمد ارسلان سکنائے استقلال آباد، ارسلان حیدر ، سیف اللہ سکنائے بسم اللہ پارک، محمد آصف سکنہ بلاک23 اور محمد آصف سکنہ نذیر کالونی آپس میں بذریعہ تاش و سنوکر جواء کھیلنے میں مصروف تھے جن کو پولیس نے قابو کرلیا اور ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم
مبلغ13260/- روپے بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے

0 comments

Write Down Your Responses