پاکستان ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کرچکی

سر گو دھا (آصف جوئیہ انچارج انویسٹی گیشن سیل) پاکستان ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملک میں لگ بھگ 97ہزار ایڈز کے مریض ہیں یہ بات ورلڈ ایڈز ڈے کے موقع پر ایڈز پروگرام سرگودہا و چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے بتائی انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے لیکن اس کی تشخیص و علاج اگر بروقت کیا جائے تو انسان ایک نارمل زندگی گزار سکتا ہے ۔ مزید براں یہ ایک بیماری ہے جس سے 100% بچاؤ ممکن ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں مثلا انتقال خون کے وقت ایڈز کا ٹیسٹ ,حجام سے شیو کرواتے وقت نئے بلیڈ کا استعمال , انجیکشن لگواتے وقت ڈسپوزل ایبل سربج کا استعمال ,دانت نکلواتے وقت یا ناک کان چھید کرواتے وقت احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنا ضروری ہے علاوہ ازیں ازدواجی تعلقات میں اپنے جیون ساتھی تک محدود رہنا بھی ایڈز کے مرض سے بچاؤ میں ممدومعاون ثابت ہوسکتا ہے ایچ آئی ایڈز کے خلاف عوام شعور اجاگر کرنے کیلئے بروز جمعرات 5دسمبر صبح 10بجے ڈی ائچ او ہسپتال سرگودہا میں سیمینار منعقد کیا جائے گا 

0 comments

Write Down Your Responses