بالی وڈ کی سپر اسٹار ایشویہ رائے کی اپنے سسرال سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بالی وڈ کی سپر اسٹار ایشویہ رائے کی اپنی ساس سے نہیں نہیں بنتی اور روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر اب انہوں نے سسرال سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  
ایشوریہ رائے کی شادی 6 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے اور وہ ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں بالی وڈ کی شائد ہی کوئی محفل ہو جہاں بگ بی اور ان کی بہو رانی خوش و خرم خاندان کی مثال ثابت کرنے کے لئے ہنستا مسکراتا فیملی فوٹو شوٹ نہ کرواتے ہوں لیکن ہر تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ چاہے ساس بہو کا تعلق فلم انڈسٹری کا ہی کیوں نہ ہو ہیں تو ساس بہو۔
ایشوریہ رائے کا خیال ہے کہ جیہ بچن ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرتی رہتی ہیں جو پہلے تو کسی حد تک قابل قبول تھا لیکن اب یہ ناقابل برداشت ہوگیا ہے کیونکہ ایشوریہ رائے اب دوبارہ بالی وڈ میں دھماکے دار انٹری دینے کا سوچ رہی ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے شوہر نامدار ابھیشک بچن اور سسر امیتابھ بچن کی مکمل حمایت بھی حاسل ہے لیکن جیہ بچن ہیں کہ وہ انہیں قیمتی مشوروں سے باز ہی نہیں آتی اور اس سے تنگ آکر اب ایشوریہ نے بھی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ الگ گھر میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses