سیکورٹی انتظامات اور پولیس کو لمحہ لمحہ متحرک رکھنے پر ڈی پی او سرگودہا راجہ بشارت محمود کی خدا داد صلاحیتوں کو خراج تحسین

سرگودہا(انویسٹی گیشن ٹیم) اہل سنت ولجماعت کے ضلعی سینئر نائب صدر حافظ عبدالجبار سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این۔اے64،صدر الیکٹرانک میڈیا کلب پھلروان منظور احمد انصاری ،جے یو پی کے رکن مجلس شوری ٰ صاحبزادہ سعیدالرحمٰن حامدی سابق امید وار قومی اسمبلی ،سابق ناظم یونین کونسل دھوری چوہدری مختار دھریانہ نے کہا ہے کہ اگر سرکاری افسران اپنے فرائض کی بجا آوری ذمہ داری اور بے لوث جذبوں سے کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ معاشرہ میں امن قائم اور انصاف کا بول بالا نہ ہو سکے ۔ انہوں نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ بلخصوص یوم عاشورکے موقع پر سرگودہ ضلع بھر میں امن وامان کی مثالی صورت حال قائم رکھنے کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے اور پولیس کو لمحہ لمحہ متحرک رکھنے پر ڈی پی او سرگودہا راجہ بشارت محمود کی خدا داد صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ دیگر اضلاع کے پولیس حکام کو ڈی پی او سرگودہا راجہ بشارت محمود کے اقدامات سے رہنمائی لینی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کو کھل کھیلنے کا موقع نہ دینا فرائض کی بجا آوری کی بہترین مثال ہے جسے ڈی پی او سرگودہا راجہ بشارت محمود نے قائم کر کے دوسروں کیلئے بہترین نمونہ پیش کیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses