سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شاہد حمید اور ٹاؤن آفیسر(ریگولیشنز)محمد فیصل کو ناقص محکمانہ کارکردگی کی بناء پرچارج چھوڑنے کی ہدایت

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی اونورالامین مینگل نے پرائس میکنزم پر ذمہ داری سے عملدرآمد نہ کرنے اورناقص محکمانہ کارکردگی کی بناء پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شاہد حمید اورانتظامی فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کرنے پر ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کے ٹاؤن آفیسر(ریگولیشنز)محمد فیصل کی خدمات فوری طور پرحکومت پنجاب کو واپس کردی ہیں اور ان افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ چارج چھوڑ کر لاہور میں اپنے محکموں کو فوری رپورٹ کریں۔ڈی سی او نے سبزی وغلہ منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کی تھوک وپرچون قیمتوں پر نظررکھنے میں کوتاہی اورمحکمانہ بے قاعدگی کا مرتکب ہونے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کی اور چیف انسپکٹر مسعود الحسن شاہ کو سیکرٹری مارکیٹ کا چارج دینے کاحکم جاری کیا۔ڈی سی اونے علامہ اقبال کالونی دورہ کے دوران مختلف نوعیت کے بینرز نہ اتارنے اوربازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کوتاہی کرنے پر ٹی او(ریگولیشنز)کو لاہور میں اپنے محکمہ کورپورٹ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا غفلت شعار اور فرائض میں لاپرواہی کرنے والوں کی اس ضلع میں نوکری کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses