پرویزمشرف نے آئین کاقتل کیا۔اس کی اس جرم میں ضرورسزاملنی چاہئے

ڈیرہ اسماعیل خان(محمدریحان ایم وی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پرویزمشرف نے آئین کاقتل کیا۔اس کی اس جرم میں ضرورسزاملنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگرپہلے بھی آئین کاقتل کرنیوالوں کوسزادی جاتی توکوئی طالع آزما ملک میں مارشل لاء لگانے کی جرات نہ کرتا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کی امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھے۔جب بھی طالبان سے مذاکرات کی بات آگے بڑھتی ہے ڈرون حملہ کردیاجاتاہے۔امریکہ کی دوغلی پالیسی کھل کرسامنے آچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صوبہ خیبرپختونخواہ کواپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔وہ سیاست کوکرکٹ کاگراؤنڈ سمجھ کرغلط فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں بحران ہے۔لیکن میاں نوازشریف کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک صحیح ڈگرپرچل رہاہے۔جسکی وجہ سے چند سیاستدانوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔سانحہ راولپنڈی اتفاقیہ حادثہ ہے۔اس پرکسی کوسیاست نہیں چمکانی چاہئے۔بلکہ ملک میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے حکومت وقت کاساتھ دیں تاکہ پھرکوئی سانحہ رونمانہ ہو۔

0 comments

Write Down Your Responses