کوپر روڈ پر طالبات کا کالج پرنسپل کے خلاف احتجاج

لاہور( ایم وی این نیوز) کوپرروڈ کالج کی طالبات نے کالج کی پرنسپل کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کالج کا گیٹ توڑدیا۔
طالبات کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بی ایس کمپیوٹر کی طالبہ ماہم کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، لیکن کالج کی پرنسپل نے نہ تو ماہم کو طبی امداد فراہم کی اور نہ اس کو اہل خانہ کے ساتھ اسپتال جانے کی اجازت دی، طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پرنسل کے سخت رویے کی وجہ سے ماہم طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگئی۔
دوسری جانب کالج کی پرنسپل مسزفرزانہ کا کہنا ہے کہ طالبات چند لوگوں کے بھڑکانے پرجذبات میں آ کر احتجاج کررہی ہیں، بچی کی ہلاکت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، طالبہ کو مرگی کے دورے پڑے رہے تھے تاہم آج اسے جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا، بعد ازاں طالبہ کے زندہ ہونے کی خبر ملنے کے بعد اسلامیہ کالج کی طالبات نے احتجاج ختم کردیا۔

0 comments

Write Down Your Responses