سانحہ انچولی کے شہدا کے کئے ایم کیو ایم سانگھڑ زونل آفس میں فاتحہ خوانی۔

سانگھڑ(انویسٹی گیشن ٹیم)متحدہ وقومی مومنٹ سانگھڑ زون کے زیراہتمام سانحہ انچولی کے شہدا کے لئے پرامن 
یوم سوگ کے موقع پر قران خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اس سلسلے میں سانگھڑ زونل آفس ٹنڈوآدم میں قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا اجتماع ہو ا جس میں سانحہ انچولی کے تمام شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ، اس موقع پر یم کیو ایم سانگھڑ زون کے زونلانچارج محمد عارف شیخ نے کہا کہ دہشت گردی اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور متحدہ وقومی مومنٹ قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں دہشت گردوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل پر ایک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہو جائیں اور ملک کو بچانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف متحدہو جائیں کیونکہ دہشت گردی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ،قران خوانی کے اجتماع میں زونل انچارج محمد عارف شیخ ،جوائنٹ زونل انچارج اسرار قریشی، اراکین زونل کمیٹی حمید شیخ،انور علی شیخ،یونٹ انچارجز واراکین یونٹ کمیٹی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر شہدا انچولی اور تحریک کے تمام شہدا کے ایصال ثواب ،مغفرت،درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام ،تحریک کی کامیابی،قائد تحریک الطاف حسین کی صحت کاملہ اور دارازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔علاوہ ازیں شہدادپور سیکٹر ،سانگھڑسیکٹر ،کھپرو سیکٹر ،سنجھورو یونٹ، بیرانی یونٹ ،کھڈرو یونٹ،شاہ پور چاکر یونٹ میں بھی قران خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوئے جن میں تمام زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

0 comments

Write Down Your Responses