ڈسٹرکٹ پولیس سرگودھا کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد عدنان سکنہ ظہور حیات کالونی سے ہیروئن350 گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عرفان مسیح سکنہ ڈیرہ سائیں جمال سے چرس1050 گرام معہ وٹک رقم220/- روپے، فدا حسین بھٹہ سکنہ چک20 شمالی سے چرس450 گرام، سعید اکرم پٹھان سکنہ سلیمان پورہ سے چرس1050 گرام معہ وٹک رقم250/- روپے، محمد اکرم سکنہ فیکٹری ایریا سے شراب27 لیٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے پرویز اقبال دھبہ سکنہ جان محمد والا سے ولائتی شراب6 بوتل ، محمد امیر کھوکھر سکنہ سیہوڑ سے چرس90 گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد امجد قصائی سکنہ اسلام نگر سے چرس525 گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے فرمان علی سکنہ چک میانہ سے ہیروئن564 گرام ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد ظفر مغل سکنہ کوٹ فرید سے چرس140 گرام ، تھانہ صدر پولیس نے ظفر وغیرہ سکنائے چک 75 جنوبی سے شراب35 لیٹر دیسی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد آصف بلوچ سکنہ چھاؤنی خواجہ صلاح الدین سے رائفل44 بور معہ10 گولیاں، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے آصف شہزاد ، شہزاد احمد، محمد عباس سکنائے قصبہ بھلوال سے رائفل222 بور، رائفل223 بور کلاشنکوف نما معہ 127 گولیاں ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمد آصف ندیم سکنہ ٹھٹھہ ہریا سے پسٹل ۳۰ بور معہ12 گولیاں، تھانہ میلہ پولیس نے احسان اللہ سکنہ بشیر کالونی بھابڑا سے پسٹل ۳۰ بور معہ13 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses