پاکستان میں جوچاہت، اپنائیت ملتی ہے وہ کہیں اورنہیں

لاہور(انویسٹی گیسن ٹیم) بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ وماڈل نیہادھوپیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو بہتر اور مضبوط کرنے میں فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان خیالات کااظہار نیہادھوپیا نے گزشتہ روزلاہور میں ایک تقریب میں مختصر شرکت کے بعد کیا نیہا دھوپیا کاکہنا  ہے پاکستان میں جوچاہت، اپنائیت ملتی ہے وہ کہیں اورنہیں۔ میرے دادا کا تعلق لاہورسے تھا جب کہ میری ماں کے والد پشاورسے تھے۔ اس لیے پاکستان سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ پاکستانی لیجنڈ قوال استاد نصرت فتح علی خاں مجھے بے حد پسند ہیں اس کے علاوہ راحت فتح علی، عاطف اسلم گلوکاری جب کہ علی ظفر اداکاری سے اب بالی وڈ میں اپنی منفرد پہچان بنا چکے ہیں۔ میں دوسری بار پاکستان آئی ہوں لیکن مصروفیات کے باعث مختصردورانیے کے بعد بھارت جانا پڑ رہا ہے۔
نیہا دھوپیا نے کہا کہ واہگہ بارڈرسے پاکستان پہنچنے پر جس طرح سے مجھے خوش آمدید کہا گیا اس پرلاہوریوں کی شکرگزارہوں۔ بھارت میں پاکستان کے معروف فنکاروں خصوصاً میوزک سے وابستہ عظیم فنکاروں استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم، عابدہ پروین ، شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم ، غلام علی اورجنون بینڈ سمیت دیگرکو بہت پسند کیاجاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان ٹیلنٹڈ فنکاروں سے مالا مال ہے اور جب بھی کسی پاکستانی فنکارکو بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے سائن کیا جاتا ہے تواپنی الگ چھاپ چھوڑ دیتا ہے

0 comments

Write Down Your Responses