موٹروے پوائنٹ سالم آج کل سمگلروں کی آماجگاہ بن گیا

سر گو دھا (انویسٹی گیشن ٹیم ) موٹروے پوائنٹ سالم آج کل سمگلروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں روزانہ موٹروے کے زریعے سمگلر قیمتی اشیاء لا کر انٹر چینج سالم سے مختلف مقامات پر مال ادھر سے ادھر کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ مبینہ طور پر محکمہ کسٹم کے نااہل بددیانت افسران و عملہ کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے گزشتہ روز محکمہ کسٹم کی ایک موبائل ٹیم گاڑی نمبر FDR-8233 نے موٹروے پوائنٹ سالم پر ناکہ لگا کر موٹروے کے ذریعہ پشاور اطراف سے آنیوالی متعدد مسافر بڑی و چھوٹی گاڑیوں کی چیکنگ کی دوران سمگلنگ شدہ قیمتی کپڑا،سامان الیکٹرونکس ودیگر اشیاء اپنے قبضہ میں لیں عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ کسٹم کی چھاپہ مار پارٹی نے تحویل میں لیا گیا سمگلنگ شدہ مال مک مکا کر کے چھوڑ دیا سماجی راہنماؤں کاشف رحمن ،محمد نصیر ،مہر محمد اعجازاور غلام علی نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موٹروے پوائنٹ سالم کے قریب مستقل بنیادوں پر چیک پوسٹ قائم کر کے فرض شناس اور جراء ت مند عملہ تعینات کیا جائے تاکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ہونے والے بھاری قومی نقصان سے بچا جاسکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses