بلندی شی میل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان (بہاول پور) کا قیام

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) بلندی شی میل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان (بہاول پور) کا قیام ‘ صدر مس منی جان اور صاحبہ جہاں جنرل سیکرٹری منتخب ‘ خواجہ سراؤں کی فلاح و بہود اور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کی جائیگی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز خواجہ سراء کریم بخش المعروف گرو کیٹا کے ہاں خواجہ سراؤں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر بہاول پور کے خواجہ سراؤں نے بلندی شی میل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان (بہاول پور) کے قیام کا اعلان کیا جس میں باہمی اتفاق رائے سے صدر آصف خان المعروف مس منی جان ‘ نائب صدر کریم بخش المعروف گرو کیٹا ‘ جنرل سیکرٹری عمران مقبول المعروف صاحبہ جہاں ‘ فنانس سیکرٹری ریاض المعروف مس پپی جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں عارف آکاش ‘ ظفر شباب اور مس منیری کو منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں عہدیدارا خواجہ سراؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خواجہ سراؤں کو انکا جائز مقام دلوانے ‘ انکے حقوق کا خیال رکھنے ‘ خواجہ سراؤں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ خواجہ سراؤں کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے مفید اور کار آمد شہری بنانے اور خواجہ سراؤں کی جائیداد و مال میں انکے جائز حقوق کیلئے کام کرینگے ۔ اس موقع پر صدر مس منی جان اور جنرل سیکرٹری صاحبہ جہاں نے کہا کہ بلندی شی میل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان میں مکمل جمہوریت ہو گی اور اسکے لئے تنظیم کا دستور العمل (آئین ) پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاہم تنظیم کے ہر سال باقاعدگی سے انتخابات کرائیں جائینگے اور منتخب ہونیوالے خواجہ سراؤں کی مکمل حمایت و تائید کیساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ۔ اجلاس میں گذشتہ دنوں اخبارات میں شائع ہونیوالی ایک خبر کی بھی مذمت کی گئی اور اپنی وضاحت میں عہدیداران بلندی شی میل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کہا کہ بہاول پور میں موجودہ خواجہ سراؤں کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی سرگرمی میں شامل نہیں جس کیلئے انتظامیہ اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیکر حقائق جان سکتی ہے ۔ اجلاس کے بعد خواجہ سراؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور عہدیداران کو اپنے بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses