انچولی بم دھماکے سانحہ راولپنڈی سے حکومتی رجحان ہٹانے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ خالد حمید

کراچی (ایم وی این نیوز) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی آرگنائزر خالد حمید نے کہاکہ ملک کو چاروں اطراف سے لاحق خطرات ملک میں موجودہ غیر ملکی سازشی عناصر کے ایجنٹس ہیں جو بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے حکم پر کسی بھی شہر کو اپنی سفاک دہشتگردی کا نشان بناتے چلے آرہے ہیں،سانحہ راولپنڈی کے بعد کراچی کے علاقے انچولی میں دھماکے ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں انچولی بم دھماکے سانحہ راولپنڈی سے حکومتی رجحان ہٹانے کی گھناؤنی سازش ہے جسے تاحال حکام جانچنے سے قاصر ہیں۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں خالد حمید نے شہر قائد کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش آنے والے واقعے انچولی بم دھماکوں سے یہ حقیقت عیاں ہوچکی ہے کہ شہر میں دہشتگرد اب بھی متحرک ہیں اور دہشتگردوں کو مٹانے کے حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں کراچی میں آپریشن کے دوران گرفتار دہشتگردوں کو کثیر رقم کے عوض آسانی سے چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ کاروائیاں متحدہ کے بے رحم قاتل کارندوں کو پکڑ کر آزاد کرنے کا نتیجہ ہے حکومتی اراکین اپنی آنکھیں کھولیں کراچی آپریشن متنازعہ حیثیت اختیار کر چکا ہے جو صرف اور صرف حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔خالد حمید نے مزید کہاکہ حکمرانوں کا اب بھی بیدار ناہونا اور اسی طرح غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہنا دہشتگردوں کو کھلا میدان فراہم کرنے اور معصوم عوام کو قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے لہذا وفاق صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں پر سنجیدگی سے غوروفکر کرے تاکہ کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے والے عناصر کی نشاندہی کی جا سکے، کراچی آپریشن میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے سخت پالیسیاں مرتب کرنی ہوں گی تاکہ شہرقائد سے متحدہ جیسی دہشت گرد جماعت اور اس کے بے رحم قاتلوں کی بیخ کنی کی جاسکے اور شہرمیں ایک بار پھر ترقی اور مستقل امن قائم کیا جاسکے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses