کروڑوں روپے سالانہ ریونیودینے والی ایشیا کی قدیم غلہ منڈی بدحالی کاشکار

بہاول پور (اقبال انجم ڈپٹی انویسٹی گیشن انچارج ) کروڑوں روپے سالانہ ریونیودینے والی ایشیا کی قدیم غلہ منڈی بدحالی کاشکار خستہ سڑکیں نکاسی آب کابندوبست نہ ہونے کے برابر قبضہ مافیا کاراج مارکیٹ کمیٹی کے افسران پرکرپشن کے الزامات سروے کے دوران غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے شکایات کے ابنار لگادیئے صدرغلہ منڈی بہاولپور حاجی عبدالمجید نے بتایاکہ سالانہ کروڑ وں روپے کی فیسیں ادا کی جاتی ہیں مارکیٹ کمیٹی والے فیسیں وصول کرکے خود کھاتے ہیں اورکچھ رقم سے ملازمین کی تنخواہیں پوری کرتے ہیں کوئی کام نہ ہونے کے باوجود مارکیٹ کمیٹی والوں نے ملازمین کی فوج ظفر موج بھرتی کررکھی ہے انہوں نے بتایاکہ تمام صوبائی وزرا اورچیف سیکرٹری کوملاقات کرکے درخواستیں دی ہیں لیکن آج تک کوئی توجہ نہ دی گئی ہے سابق صدر غلہ منڈی چوہدری افتخار امین نے کہاکہ غلہ منڈی میں سٹرکیں نہ ہونے کے برابر ہیں نکاسی آب کاکوئی بندوبست نہ ہے قبضہ مافیا کاراج ہے مارکیٹ کمیٹی افسران سے ملی بھگت کرکے قبضہ مافیا آئے روز قبضے کرنے میں مصروف ہے انہوں نے بتایاکہ سابق کمشنر بہاولپورمحمدمشتاق احمدبورانہ نے غلہ منڈی کادورہ کرکے فنڈ زفراہم کرنے کاوعدہ کیالیکن کریانہ سٹور مالکان نے تجاوزات ہٹانے سے انکارکردیا تھاجس کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئے انہوں نے بتایاکہ غلہ منڈی بہاولپورواحد غلہ منڈی ہے جہاں سے روزانہ عام حالات میں بھی دس ہزار من سے زائد کپاس کی نکاسی ہوتی ہے چوہدری محمود احمدنے بتایاکہ پرانی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں بجلی کامناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہے سکیورٹی کابھی کوئی خاص بندوبست نہ ہے انہوں نے بتایاکہ غلہ منڈی بہاولپور سے کراچی لاہور‘ اسلام آباد اوردیگر صوبوں سے بیوپاری خریداری کیلئے آتے ہیں۔ لیکن ان کی رہائش کاکوئی بندوبست نہ ہے ملازمین اورلیبر کیلئے واش رومز کابھی فقدان ہے انہوں نے بتایاکہ بہاولپور کی اہم اجناس گندم کپاس اور رایاہیں لیکن پھڑ نہ ہونے کی وجہ سے اجناس خراب ہوجاتی ہیں۔ چوہدری حیدر علی نے کہاکہ نئے صدر غلہ منڈی نے ایک بھی ترقیاتی کام نہ کرایاہے کریانہ سٹور مالکان سے50 سے100 فٹ ہے ضلعی انتظامیہ اورمارکیٹ کمیٹی کی بے حسی کے باعث غلہ منڈی ویران اوراثارقدیمہ کے مناظر پیش کررہی ہے کپاس‘ گندم اوردھان کی فصلیں مٹی اور گندگی سے اٹ جاتی ہیں جس سے کاشتکاروں کونقصان پہنچتاہے صدرپیسٹی سائیڈز ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاولپورچوہدری محمدامین نے کہاکہ بارش کے دنوں میں تمام آڑھتی اپنی دکان میں محصور ہوکررہ جاتے ہیں اردگرد آبادی اورسٹرکوں کاپانی بھی غلہ منڈی کی سٹرکوں پرجمع ہوجاتاہے بارش کاپانی جب نشیبی جگہوں پرجمع ہوتاہے تووہاں پرجھیل کی شکل اختیار کرلیتاہے جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوتی ہے اورڈینگی پھیلنے کابھی خطرہ رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی او بہاولپورنے غلہ منڈی میں الائشیوں سے پاک کپاس کی فصل کی خرید فروخت کے حوالے سے صفائی کامناسب بندوبست کاوعدہ کیاتھا کوئی عمل درآمد نہ ہوا ہے چوہدری محمدساجد نے کہاکہ مزدوروں کی رہائش اورفوری طبی امداد کیلئے کوئی خاص بندوبست نہ ہے فوری طورپر میڈیکل ڈسپنری کاقیام بے حدضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ غلہ منڈی میں کپاس کے ڈھیروں کوآگ لگنے کے ہرسال واقعات پیش آتے ہیں ضلعی انتظامیہ فوری طورپرفائربریگیڈ کی گاڑی چوبیس گھنٹوں کیلئے غلہ منڈی میں پابندکرے۔ ظفراقبال نے کہاکہ قیام پاکستا ن سے قبل تعمیر ہونیوالی غلہ منڈی مسائل کاشکار ہوچکی ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شیخ غلام بنی نے کہاکہ غلہ منڈی کے اندر سٹریٹ لائٹس نہیں ہے رات کے وقت اندھیراچھاجاتاہے جس کے باعث چوری کے خطرات بھی منڈلاتے رہتے ہیں سکیورٹی کاناقص بندوبست داخلی اور خارجی گیٹ بھی ٹوٹے ہوئے ہیں مارکیٹ کمیٹی والے بھتہ خور بن چکے ہیں سیدنذیر نے کہاکہ پینے کے پانی کابھی کوئی بندوبست نہ ہے غلہ منڈی کے آڑھتی اورملازمین زہریلا اورگنداپانی پینے پرمجبور ہیں باسط امین اورمحمدطاہر نے کہاکہ حکومت پنجاب نے غلہ منڈی کومارکیٹ کمیٹی والوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاگیا ہے جو ایک پائی خرچ کرنے کیلئے تیار نہ ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف اوردیگرارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses