پرویز اختر پٹواری کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار

سرگودہا(انویسٹی گیشن ٹیم) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودہا نے پرویز اختر پٹواری سابقہ حلقہ 127شمالی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودہا کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا کے زرائع نے بتایا کہ پرویز اختر پٹواری سابقہ حلقہ 127شمالی تحصیل سلانوالی ضلع سرگودہا نے اپنی تعیناتی کے دوران چک نمبر 127شمالی میں احاطہ نمبر 30سات مرلے کا بوگس فرد شیر محمد کے نام جاری کیا جبکہ یہ اصل مالک اللہ دتہ ولد صالح محمد تھا۔پٹواری نے حلقہ منڈی سلانوالی میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناہی کے باوجود مرد ملکیت جاری کیا ۔ رجسٹر حقداران زمین 2002-3اور 2006-7کے اوراق تبدیل کر دیئے۔پٹواری نے شیر محمد سے 25000/-روپے وصول کر کے اس کو بوگس فرد پر احاطہ الاٹ کر دیا۔ سیم نالہ سلانوالی جو کہ رقبہ چک نمبر 127شمالی اور چک نمبر 138جنوبی سلانوالی کے درمیان سے گزر ہا ہے۔ اس پر اصل نقشہ کے مطابق سیم برقبہ چکنمبر 127شمالی میں ہے۔ جبکہ موقع کے مطابق سیم برقبہ چک نمبر138جنوبی میں سے گزر رہا ہے ۔ مزکورہ پٹواری نے رقبہ ملکیتی سرکار تقریباً88X300فٹ دیگر افسران محکمہ مال سے ملی بھکت کر کے فروخت کر دیا ہے ۔ اور اس وقت سیم کے رقبہ پر مختلف پلاٹ ہائے موقع پر موجود بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ پلاٹ نمبر 60نقشہ کے مطابق مسجد کی جگہ تھی ۔ لیکن اس کو بھی آگے فروخت کیا جا چکا ہے۔ بمطابق رجسٹر حقداران زمین سال 2004-5کھیوٹ نمبر 1کھتونی نمبر 1تا 4رقبہ تعداری 9کنال چک نمبر 127شمالی سلانوالی کا انتقال نمبر 7764مورخہ 25.02.2000ناصر حیات خان بائعہ بحق فتح محمد مشتری پرویز اختر پٹواری نے درج رجسٹر کر کے منظور کروائے ہیں ۔ لیکن بعد ازاں مذکورہ پٹواری نے بذریعہ فراڈ/جعلسازی مزکورہ رقبہ کا مذریعہ انتقال نمبر 12392مورخہ 29-07-08فک رہن انتقال درج کر دیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری رقبہ کو خرد برد کیا گیا ہے اور ریکارڈ میں کٹنگ کی گئی ہے۔ اس رپورٹ پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا بابر امان بابر نے اسسٹنٹ دائریکٹر (شکایات)سرگودہا کے پاس انکوائری لگادی ۔ انکوائری آفیسر نے بعد ازا نکوائری جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر نے کی سفارش کی ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر کے سپرد کی ۔ تفتیشی آفیسر نے جرم ثابت ہونے پر پرویز اختر پٹواری کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی سفارش کی۔ لیگل سکروٹنی اور مکمل چھان بین کے بعد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا بابر امان بابر نے جوڈیشل ایکشن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودہا نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ۔ ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس سرگودہا نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو ریمانڈ کیلئے سینئر سپیشل مجسٹریٹ سرگودہا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 

0 comments

Write Down Your Responses