بچے مسقبل کے معمار ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت سے ہی مستحکم معاشرے کی تکمیل ہو سکتی ہے

وہاڑی (انویسٹی گیشن ٹیم)ایم پی اے وہاڑی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ بچے مسقبل کے معمار ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت سے ہی مستحکم معاشرے کی تکمیل ہو سکتی ہے حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور سکول سسٹم وہاڑی میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب اور واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ڈائریکٹر لاہور سکول مرتضیٰ بن ستار ،صدر نور ویلفیئر آرگنائزیشن چوہدری احسان باری ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد عدنان ،سماجی تنظیموں کے عہدیداران چوہدری اورنگزیب ،عثمان یعقوب ،جاوید حسین شاہ ،وحید احمد بھٹی سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ بچے من کے سچے ہوتے ہیں سماجی تنظیموں کی جانب سے بچوں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے نشاندہی سے حکومتی اداروں کی معاونت ہو گی ۔ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوزقابل تحسین ہیں حکومت ایسی این جی اوز کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی اس موقعہ پر مہمانان خصوصی نے بچوں میں نو ر ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے پوسٹرز تقسیم کئے ۔

0 comments

Write Down Your Responses