وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پرسانحہ راولپنڈی کے خلاف حاصل پور میں پُرامن احتجاجی مظاہرہ

حاصل پور(زبیر ملک انویسٹی گیشن ٹیم ممبر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پرسانحہ راولپنڈی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ و جلوس،احتجاجی مظاہرے میں اہل سنت و جماعت،جمعیت علماء اسلام،جمعیت اہل حدیث و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہ نماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت، سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دینے اور ماتمی جلوسوں کوعبادت گاہوں تک محدود کرنے کا مطالبہ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پربعد نماز جمعہ اہل سنت و جماعت،جمعیت علماء اسلام،جمعیت اہل حدیث و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہ نماؤں اور کارکنان نے سانحہ راولپنڈی کے خلاف پُرامن احتجاجی جلوس نکالاجو شہرکے مختلف چوکوں اورشاہراہوں سے گزرتا ہواچوک فوارہ میں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگیا۔اس موقع پرمولانا عبدالغنی،مفتی گلزاراحمدگل،محموداقبال و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے سانحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کڑی سزا دے اور ماتمی جلوسوں کوعبادت گاہوں تک محدود کرے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارے پُرامن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھے بلکہ ہمارے جائز مطالبات کو پورا کرے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو آیندہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جو پالیسی ہوگی اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses