نئی تعمیر شدہ پختہ سڑکات کو اکھاڑ پچھاڑ کر کے کھنڈرات میں بدل دیا

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ضلع بہاولنگر نے شہر ہارون آباد میں گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول روڈ ،چمن بازار روڈ ،میلاد چوک روڈ ،گلشن اقبال کالونی ،بلدیہ کالونی ،ہاؤسنگ کالونی ،ڈیرہ نیاز احمد بھٹی ،چک 52فور آر ،میاں علی لالیکا روڈ و دیگر پر سیوریج کی پائپ لائن بچھانے کی خاطر نئی تعمیر شدہ پختہ سڑکات کو اکھاڑ پچھاڑ کر کے کھنڈرات میں بدل دیا ہے جس کے باعث آمدورفت کیساتھ ساتھ عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں حاجی رانا ارشاد راشد خاں ،ندیم اقبال ،ندیم احمد ،فریاد ،آصف ،شبیر شاہ ،حاجی محمد عاشق رامے و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی سیکرٹری بلدیات ،کمشنر بہاولپور ،ڈی سی او بہاولنگر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ہارون آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ شکستہ سڑکات کی فوری تعمیر و مرمت کی جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے ۔

0 comments

Write Down Your Responses