عوامی رابطہ مہم میں شہر کے ہزاروں افراد کی شرکت ، چیئرمین آفاق احمد پرعوامی اعتمادکی دلیل ہے۔ شمشاد خان غوری

کراچی( ایم وی این نیوز)مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم کا آغازمہاجر حقوق کی جدوجہد سے روشناس کرنااور انھیں پارٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرنا ہے مہاجرقومی موومنٹ سے عوام کا لگاؤ اور چیئرمین آفاق احمد کے لیے ان کے سینوں میں دفن محبت اور خلوص آج دیکھنے کے قابل ہے عوامی رابطہ مہم میں شہر کے ہزاروں افراد کی شرکت چیئرمین آفاق احمد پر عوامی اعتماد کی کھلی دلیل ہے جسے کوئی ملک دشمن جماعت جھٹلانہیں سکتی۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں شمشاد خان غوری نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم میں تقسیم کیا گیا لیٹر یچر مہاجرقوم کے ماضی ،حال اورروشن مستقبل کا مجموعہ ہے جسے حقیقت کارنگ دینے کی جدوجہد میں سینکڑوں مہاجر شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں اور ہزاروں کارکنان اب بھی مہاجر حقوق کی جدوجہدکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی راہ میں سینہ سپرد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ مہم میں لوگوں کی دلچسپی اور ذاتی رجحان نے یہ ثابت کردیا کہ کراچی بھر کے عوام کس بے چینی سے چیئرمین آفاق احمد کی راہ تک رہے ہیں ، قوم کا یہ انتظار عنقریب ختم ہونے والا ہے بہت جلد قوم کا حقیقی رہبران کے روبرو ہوگا۔ شمشاد خان غوری نے مزید کہاکہ مہاجرقومی موومنٹ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کی خبر سن کر عوام کی سوئی ہوئی امیدیں جاگ اٹھی ، چیئرمین آفاق احمد سے محبت کرنے والے عوام نے عوامی رابطہ مہم میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ کراچی کے عوام کا حقیقی لیڈر صرف اور صرف چیئرمین آفاق احمد ہیں اور کراچی کے عوام بلخصوص مہاجر عوام کو اپنے اصل لیڈر پر فخر ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses